بلوچستان حکومت میں اختلاف ہے نہ کوئی گرا سکتا،سینیٹر منظور کاکڑ 

  بلوچستان حکومت میں اختلاف ہے نہ کوئی گرا سکتا،سینیٹر منظور کاکڑ 

  



کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر منظوراحمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت بلوچستان حکومت کو نہیں گراسکتے عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا ہے پانچ سال تک اپوزیشن اورقوم پرست جماعتیں انتظار کریں بلوچستان حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے بعض سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی ساکھ کو بچانے کیلئے حکومت گرانے کی باتیں کررہے ہیں مگر یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک قوم پرست جماعت کے سربراہ کے بیان پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہے پانچ سالہ پلان سے بلوچستان میں ناقابل یقین کا دور شروع ہوگیا بعض سیاسی جماعتیں حکومت گرانے کا شوشہ چھوڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو حکومت کرنے کا حق ہے مگر غیر جمہوری طریقے سے کسی بھی طرح حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے یہ سازشی لوگ ہیں جب ان کو اقتدار ملا بھی تھا تو بلوچستان کی ترقی کیلئے کونسا اقدام اٹھا یا گیا بلوچستان حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک سیاسی قوت بن چکی ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا بلوچستان حکومت نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کا تہیہ کر رکھا ہے اور پانچ سال کے دوران صوبے کوترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

منظور کاکڑ 

مزید : صفحہ آخر


loading...