پی ٹی آئی نے سیاسی خانہ بدوشوں کیخلاف احتجاج شروع کر دیا،چانڈیو

پی ٹی آئی نے سیاسی خانہ بدوشوں کیخلاف احتجاج شروع کر دیا،چانڈیو

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سیاسی خانہ بدوشوں کیخلاف احتجاج شروع کر دیا ہے، فواد چودھری بتائیں حکومت کون چلا رہا ہے۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے خود عمران خان کافی ہیں۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم نے چند افراد کو گلے لگایا، باقی سب ناراض ہیں، جس دن تحریک کا فیصلہ ہوا حکومت گھر چلی جائے گی۔مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے فواد چودھری نے خود اپنے وزیراعظم پر چارج شیٹ لگا دی ہے۔ سابق وزیراطلاعات وضاحت کریں کہ حکومت کون چلا رہا ہے اور ان کا اشارہ کن کی طرف ہے؟

چانڈیو بیان

مزید : صفحہ آخر


loading...