سینٹ خصوصی کمیٹی نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کا ٹائم فریم مانگ لیا

    سینٹ خصوصی کمیٹی نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کا ٹائم فریم مانگ لیا

  



اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے حکومت سے پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کا ٹائم  فریم مانگ لیا اجلاس 13 جون کو طلب کر لیا گیا ہے سی پیک سے متعلق خصوصی کمیٹی اجلاس  کا گزشتہ روز چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا متعلقہ حکومتی اداروں سے پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری ار قرضوں  کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح سی پیک کے تحت گوادر میں سرمایہ کاری دوسرے مرحلے کے ٹائم لائن  منصوبوں میں مقامی محنت کشوں کی بھرتیاں،انسانی وسائل کی تربیت  اور سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز پر جامع بریفنگ طلب کی گئی ہے ہزارہ موٹر وے (ایم فائیو) اور منسلک سیاحتی مقامات کی اپ گریڈیشن، گنجان آبادیوں کے لیے سی پیک  سے رابطہ سڑکوں  کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

سینٹ خصوصی کمیٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...