کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین  پشاور کیلئے روانہ ہوگئی

  کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین  پشاور کیلئے روانہ ہوگئی

  



کراچی(آن لائن)کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔ریلوے حکام کے مطابق عید ٹرین میں 700 سے زائد مسافر سفر کررہے ہیں جس سے ریلوے کو 13 لاکھ روپے کا منافع ہوگا۔ پہلی عید ٹرین پیر کی رات 11 بجے پشاور پہنچے گی جبکہ دوسری خصوصی عید ٹرین 3 جون کو کینٹ اسٹیشن سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئی جس میں 780 مسافر سوار ہونگے۔علاوہ ازیں ٹرین پر سفر کرنیوالے مسافروں نے کرایوں میں کمی کا پول کھول دیا مسافروں کا کہنا تھا وزیر ریلوے کے اعلان کے باوجود 50 فیصد کرائے کم نہیں۔

عید ٹرین

مزید : صفحہ آخر


loading...