عوام کوبھڑ کانے والی اپوزیشن اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوگی،چودھری سرور

عوام کوبھڑ کانے والی اپوزیشن اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوگی،چودھری سرور

  



لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر سن لیں احتساب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ شفافیات اورمیرٹ پر کسی قسم کے سمجھوتہ کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں خود کو احتساب سے بچانے کیلئے عوام کو حکومت کے خلاف بھڑ کانے والی اپوزیشن اپنے ایجنڈے میں مکمل ناکام ہوگی‘افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ہمیشہ قر بانیں دیں ہیں اور پوری قوم انکے ساتھ ہیں اور جو ملک کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اسکے خلاف ضرور ایکشن ہوگا‘سپیشل بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں انکو بھی شامل کریں۔ وہ اتوار کے روز گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف مر یدکے اورلاہور کے2ہزار سے زائد کارکنوں اور سپیشل بچوں کے اعزاز میں دی جانیوالی افطاری کے موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی رکن میاں وحید احمد‘اطہر رشید‘محمد ارشد ورک اور سلمان شعیب سمیت دیگر بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اب تک35ہزار سے زائد افراد گور نر ہاؤس میں افطاری کر چکے ہیں اور ان میں 90فیصد سے زائد وہ لوگ ہیں جو اس سے پہلے کبھی گور نر ہاؤس نہیں آئے اور ان افطاریوں پر حکومتی خزانہ سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ 

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...