مشہور برانڈ سٹوڈنٹ بریانی سعودی عرب بھی پہنچ گئی ،عازمین حج کیلئے رعایتی پیکج کا اعلان

مشہور برانڈ سٹوڈنٹ بریانی سعودی عرب بھی پہنچ گئی ،عازمین حج کیلئے رعایتی ...

  



لاہور(انٹرویو میاں اشفاق انجم) مشہوربرانڈ سٹوڈنٹ بریانی، پاکستان، دبئی، لندن کے بعد سعودی عرب بھی پہنچ گئی۔ حج 2019ءکےلئے کیٹرنگ کمپنی رجسٹرڈ ہو گئی ۔سٹوڈنٹ بریانی کیٹرنگ کمپنی مکہ مکرمہ نے حج 2019ءکے ضیوف الرحمن کو سستے اور معیاری پاکستانی کھانے رعایتی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا۔ سنگل ڈش ، ڈبل ڈش، ٹرپل ڈش بوفے ملیں گے۔ حاجی اپنی پسند کا کھانا بھی پکوا سکے گا ناشتہ ، لنچ ، ڈنر عزیزیہ میں بر وقت پہچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا جدید نظام قائم کر دیا گیا ہے پاکستان میں بیٹھ کر بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔ سٹوڈنٹ بریانی کیٹرنگ کمپنی مکہ کے ڈائریکٹر محمد رشید ، میاں بابر اور عبدالقدیر کی ”روزنامہ پاکستان “سے خصوصی گفتگو انہوں نے بتایا ہمارا جبل نورہوٹل مکہ مکرمہ پاکستانی کھانوںکے لیے بہت مشہور ہے گزشتہ دو سالوںسے ہم حاجیوں کو کھانا فراہم کر رہے ہے اس سال ہم نے بڑنے پیمانے پر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہماری انفرادیت ہے کہ ہم دو وقت جوس، لسی اور 24گھنٹے چائے ،منرل واٹر اور فروٹ اضافی فراہم کرتے ہیں۔ میاں بابر نے بتایا ہم کوالٹی یہ کمپرو مائز نہیں کرتے ،ہمارا کھانا کبھی کم نہیں ہوا۔ سٹوڈنٹ بریانی پوری دنیا میں مشہور ہے لاہور، کراچی، اسلام آباد، دبئی، لندن، جدہ،کے بعد مکہ میں اپنا لوہا منوا چکی ہے سٹوڈنٹ بریانی ایساذائقہ ہے جو ہر ملک میں یکساں مقبول ہے حج 2019ءمیں ہم پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کے لیے رعائتی اور اچھا پیکیج لا رہے ہیںپسند کے مینیو پر بکنگ ہو سکتی ہے ڈائریکٹر محمد رشید سے فون نمبر، 0096654622087میاں بابر سے سعودی فون نمبر 0096656095859او ر عبد القدیر سے 00966536774194یہ رابطہ کر کے بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا نیا بوفے کا سامان، پاکستانی کک، نئی ٹرانسپورٹ تجربہ کار عملہ حاجیوں کی خدمت کرے گا ہمارا کھانا لیٹ نہیں ہو گا ۔گارنٹی دیں گے۔ 

سٹوڈنٹ بریانی

مزید : صفحہ آخر


loading...