ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت پنجاب پر نا اہل مسلط کرنے کا نتیجہ،ثنا اللہ

  ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت پنجاب پر نا اہل مسلط کرنے کا نتیجہ،ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے وزیراعلی پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا اصل قاتل عمران نیازی ہے جس نے پنجاب پر نااہل ٹیم مسلط کی ،ساہیوال میںمعصوموں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،یہ واقعہ مجرمانہ غفلت، لاپرواہی اور انسانیت دشمنی کی انتہا ہے ۔اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے وزیراعلی پنجاب سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان معصوم بچوں کا اصل قاتل عمران نیازی ہے جس نے پنجاب پر نااہل ٹیم مسلط کی ساہیوال میں پندرہ معصوموں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،یہ واقعہ مجرمانہ غفلت، لاپرواہی اور انسانیت دشمنی کی انتہاءہے۔معصوم بچوں کے قاتلوں کو سزا ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔
رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ آخر -