ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ،چیف جسٹس اسلام آباد کے گن مین اہلیہ 3بچوں سمیت 38افراد جاں بحق ،100زخمی

  ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ،چیف جسٹس اسلام آباد کے گن مین اہلیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچیمیانوالی /واں بھچراںکوئٹہ ہری پور، بدین (مانیٹرنگ ڈیسک ایجنسیاں) ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ٹریفک حادثات سندھ کے شہر کشمور، پنجاب کے شہر، چیچہ وطنی، میانوالی، خانیوال اور جہانیاں، بلوچستان کے شہر کوئٹہ، دالبندین، پشین اور خیبرپختونخوا کے شہر بنوں،کے پی کے اوردرویش میں واقعات پیش آئے۔تفصیلات کے مطابق میانوالی کے قریبی علاقے موسیٰ خیل کے قریب ٹریلرکی کارکوٹکرکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،حادثے میں گاڑی سوار فیملی کا سربراہ محمد خان ،اہلیہ اور 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچے کو راولپنڈی منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جاں بحق پولیس کا اہلکار چیف جسٹس اسلا م آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا گن مین تھا،حادثے کاشکارخاندان اسلام آبادسے میانوالی عیدمنانے آرہاتھا۔دریں اثناء ضلع بدین میں مویشیوں کے 7 بیوپاری ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق منی ٹرک میں سوار بیوپاری جب بدین کراچی روڑ کے قریب بس اسٹاپ کھوارچی پہنچے تھے کہ ان کا ٹرک تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں مٹھی ٹاﺅن کے قریبی گاﺅں ساگورور سے تعلق رکھنے والے محمد حسن جونیجو اور غلام رحیم جونیجو موقع پر ہی جاں بحق ہوئے اور دیگر 7 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاوید جھنگرو، نیک محمد جنگھرو، قربان جنگھرو، ایاز جنگھرو اور ولیجی بھیل کو بدین، سجاول اور حیدر آباد کے مختلف ہسپتالوں میں تشویش ناک حالت میں پہنچایا گیا تھا جہاں وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ہسپتالوں میں دم توڑنے والے پانچوں افراد کا تعلق اسلام کوٹ کے گاﺅں پنیارو سے تھا۔بیوپاری مویشیوں کو فروخت کرنے کے بعد کراچی سے واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ راستے میں وہ اندوہ ناک حادثے کا شکار ہوگئے۔اسی دوران ہری پور میں مختلف حادثات چار افراد جاں بحق ساٹھ افراد شدےد زخمی ہوگے طبی امداد کے لےے مختلف ہسپتالوں مےںمنتقل کر دےا گےا مسافر کوچ کا ڈرائےور موقع سے فرار ہونے مےں کامےاب پولےس نے مسافر کوچ کو اپنے قبضے مےں لے کر پولےس اسٹےشن منتقل کر دےا ڈرائےو رکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزےد تفتےش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سحری کے بعد سوات چوک کے قرےب تےز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی کوچ کی زد میں آکر اےک موٹر کار بھی دب گئی حادثہ میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگےا مسافر بس میں 72 سے زائد مسافر سوار تھے بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی مزید مسافروں کو بس کی چھت پر سوار کیا ہوا تھا اس حادثہ میں 60افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں بوڑھے جوان بچے اور خواتین بھی شامل تھےں کوچ ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیاکوچ لاہور سے مانسہرہ جا رہی تھی کوچ میں سوار تمام زخمی افراد عید منانے اپنے آبائی علاقے آرہے تھے درےں اثناءدروےش کے قرےب تےز رفتار دو موٹر سائےکل سوار ٹکر اگے جس کے نتےجے مےںعماد نامی نوجوان موقع پر جاںبحق ہو گےا دوسرے واقعہ مےں جہاز چوک کے قرےب ہی تےز رفتار ٹوےوٹا ہائی اےس نے موٹر سائےکل سوار کو کچل دےا جس کے نتےجے مےں شفےق الرحمان نامی نوجوان ہسپتال مےں زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےا تھا ادھر شاہ مقصود کے قرےب بھی گاڑی کی ٹکر سے پچاس سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گےا پولےس نے لاشوں کو پوسٹ مارتم کے بعد تدفےن کے لےے ورثاءکے حوالہ کر دےا اور زخمےوں کو طبی امدا دکے لےے ہسپتال منتقل کر دےا پولےس نے مقدمات درج کرکے مزےد تفتےش شروع کر دی ہے۔مزید برآں پشین کے علاقے کلی ہیکلزئی میں دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جہانزیب شاہ اسامہ اورعزت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افرادشاہد خان اورزین اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پشین منتقل کر دیاگیا لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے۔کوئٹہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد عثمان قلعہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے پانچ سال بچہ وکلیل احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے۔دیگر حادثات میں کشمور کے علاقے ڈکن بنگلو کے قریب موٹر سائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 13 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔چیچہ وطنی میں گیمبر کے قریب دو ٹریلر ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جہانیاں کے نواحی گاو¿ں 147 ٹین آر میں ٹرک اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔بورے والا میں لاہور روڈ پر مانا موڑ کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔سرگودھا میں کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب راولپنڈی سے خانیوالی جانے والی مسافر کوچ کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون اور دو بچے زخمی ہوگئے، بنوں کے علاقے ڈومیل میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوئے،خانیوال سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس نگر میں باسی چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بےہوش ہوگئے جن میں 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
حادثات

مزید :

صفحہ آخر -