سپیکرمحسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں، نیر حسین بخاری

سپیکرمحسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں، نیر حسین بخاری

  



اسلام آباد (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی ممبران پارلیمنٹ محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبہ پر قائم ہے سپیکر قومی اسمبلی قوائد کے تحت دونوں عوامی نمائندگان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دونوں معزز ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے سپیکر کو خط بھی لکھا ہے، معزز ممبران کو پارلیمنٹ میں پوری وضاحت اور صفائی کا موقع ملنا چا ہئے۔ آئی ایس پی آر کا میڈیا کے سامنے آنا حکومتی ناکامی ہے۔

نیر حسین

مزید : صفحہ آخر