عمران خان نے دوستوں کو سرکاری خرچے پر عمرہ کروایا،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے دوستوں کو سرکاری خرچے پر عمرہ کروایا،مریم اورنگزیب

  



 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے ہمراہ غیر متعلقہ افراد کے سرکاری خرچ پر دورہ سعودی عرب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب آپ نے اور آپ کے وزرائے نے تو سرکاری جہاز نہیں استعمال کرنا تھا، اْس جھوٹ اور ڈرامے کا کیا ہوا؟۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب لوگوں کے سامنے بھینسیں اور کفایت شعاری  کے ڈرامے دوستوں کو مفت سیر۔ عمران صاحب قوم سے حج سبسڈی چھین کر اپنے خاندان اور دوستوں کو سرکاری خرچے پہ عمرے کرارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو کہتے ہیں حج پہ سبسڈی نہیں دے سکتے پیسے نہیں ہیں اور دوستوں اور گھر والوں کو مفت عمرے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ذرا قوم کو بتائیں کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر کتنے لوگوں نے مفت عمرا کیا ہے اور کتنا سرکاری خرچہ آیا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اورپنجاب اور آپ کے ذاتی دوستوں کے جلوس نے اوآئی سی کے اجلاس میں کہاں نمائندگی کی۔

ماریام ہرانگزاعب

مزید : صفحہ آخر


loading...