شکار پور کچے میں ڈاکوؤں کا پولیس مقابلہ،ایس ایچ او،اے ایس آئی جاں بحق،3اہلکار زخمی

شکار پور کچے میں ڈاکوؤں کا پولیس مقابلہ،ایس ایچ او،اے ایس آئی جاں ...

  



شکارپور(آن لائن) شکار پور کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ اور اے ایس آئی جاں بحق، 3 اہلکار زخمی ہو گئے،جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شکار پور کے قریب کچے کے علاقے بچال شاہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہو ا،جس کے دوران ایس ایچ او غلام مرتضی میرانی، لکھی غلام شاہ اور اے ایس آئی ذوالفقار پہنور شہید اور 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں جہانزیب،صدام اور رسول بخش شامل ہیں،ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کچے میں 4روز قبل قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گئی تھی۔مقابلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پہ پہنچ گئی اور لاشوں، زخمی اہلکاروں کو سکھر منتقل کردیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی جبکہ انہیں بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور 200 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں جب کہ  ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو گرایا اور جلایا جارہا ہے۔

پولیس مقابلہ

مزید : صفحہ آخر


loading...