بلوچستان کیلئے آواز اٹھانے کیلئے ہر فورم پر اپنا کردارا دا کرونگا ، صادق سنجرانی

بلوچستان کیلئے آواز اٹھانے کیلئے ہر فورم پر اپنا کردارا دا کرونگا ، صادق ...

  



کوئٹہ (این این آئی)چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے سی پیک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے حکومت اس منصوبے کو مکمل کرکے اس کی افادیت کے ثمرات بلوچستان سمیت پاکستان اور دنیا کے لوگوں تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے بلوچستان میں امن وامان سمیت صوبے میں بجلی، گیس اور دیگر شعبون میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے سینیٹ کا فورم بھر پور طریقے سے بلوچستان کی آواز کو بلند کرکے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری اور چیف آف یاسین زئی ملک فیصل خان کاکڑ، پی ٹی آئی کے رہنماءسابق رکن قومی اسمبلی سردار عاطف سنجرانی اور دیگر سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ میں بحیثیت چیئرمین سینیٹ صوبے کے مسائل کے حل کے لئے ایوان بالا سمیت ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ اس موقع پر چیف آف یاسین زئی ، پی ٹی آئی بلوچستان کے ضلعی صدر ملک فیصل کاکڑ نے انہیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف مسائل سیاسی صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ 

صادق سنجرانی

مزید : علاقائی


loading...