خیبر پختونخوا کی این جی اوزاور سول سوسائٹی کا غیر قانونی ہتھیاروں پر پابند ی کا مطالبہ 

  خیبر پختونخوا کی این جی اوزاور سول سوسائٹی کا غیر قانونی ہتھیاروں پر پابند ...

  



پشاور (آئی این پی )خیبر پختونخوا کی غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی نے غیر قانونی ہتھیاروں پر پابند ی کا مطالبہ کردیا۔پشاور پریس کلب میں ہتھیارو ں کےخلاف عالمی ہفتہ عمل کی مناسبت سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سماجی تنظیم بلووینزکے کوآرڈینیٹر قمر نسیم ‘ پختونخوا سوسائٹی نیٹ ورک کے کوآرڈینیٹر تیمور کمال‘ گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹرعمران ٹکر ‘ زینت محب کاکاخیل اورثناءاحمدنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عالمی ہفتہ عمل کو منانے کےلئے بین الاقوامی سطح پر”انسانیت کےلئے اٹھے، ہتھیاروں کو ختم کیجئے '' مہم میں تمام مکاتب فکر کو شامل ہونا چاہیے کیونکہ پوری دنیا میں چھوٹے اور غیرقانونی ہتھیاروں کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے ،اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موجود قانونی اور غیر قانونی چھوٹے ہتھیاروں کی تعداد سال 2017 کے اختتام تک 43,917,000 تھی جبکہ 2014 تک جاری کیے جانےوالے لائسنسوں کی تعداد352,843 تھی ،سال 2017 تک پاکستان میں رجسٹرڈ چھوٹے ہتھیاروں کی تعداد 6,000,000 جبکہ غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی ہتھیاروں کی اصل تعداد کا کوئی اعداد و شمار موجود نہیں،ان اعداد و شمار میں وہ ہتھیار شامل نہیں جو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے پاس موجود ہیں،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے ضروری ہے کہ چھوٹے اور غیرقانونی ہتھیاروں کی خریدوفروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کی جائے، حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی اس کانفرنس میں چھوٹے اور غیرقانونی ہتھیاروں کی روک تھام کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرے، غیرقانونی ہتھیاروں تک رسائی،کمزور قوانین اور موجودہ قوانین پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے معاشرہ میں لاقانونیت اور پرتشدد سوچ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے جس کو روکنے کےلئے قانون پر عملداری کو فوری طور پر بہتر بنانا ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ غیرقانونی ہتھیاروں اور اسلحہ کے لائسنسوں کو بھی فوری طورپر منسوخ کیا جانا ہوگا۔

مزید : علاقائی


loading...