پاپا ،پھپو اور پپو کی پارٹی سندھ کی سب سے بڑی دشمن ،تحریک انصاف ،شیڈو بجٹ پیش کرنے کا اعلان

پاپا ،پھپو اور پپو کی پارٹی سندھ کی سب سے بڑی دشمن ،تحریک انصاف ،شیڈو بجٹ ...

  



کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ بجٹ سے پہلے شیڈو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پاپا پھپو اور پپو کی پارٹی سندھ کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ کچھ دنوں سے اٹھارویں ترمیم اور صدارتی نظام کی بے بنیاد باتیں کی جارہی ہیں۔ اس سازش کے پیچھے ایک سائیں ہیں جس کا نام نامراد ہے۔ سندھ حکومت نفرتوں کا جال پھیلا رہی ہے، کارکردگی کی بات نہیں کرتی،سندھ حکومت نے جو پیسے خود جمع کرنے تھے وہ چالیس فی صد کم جمع ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فردوس شمیم نقوی نے فریال تالپور کو پھولن دیوی اور وزیر اعلی سندھ کو نامراد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کو شکایت ہے کہ وزیراعظم نے مجھ سے ہاتھ نہیں ملایا۔ آصف علی زرداری ڈاکو مان سنگھ کی بہن پھولن دیوی کا سندھ کی عوام پر جو ڈاکو راج جاری ہے اس کی تفصیلات بیان کیں۔واٹر ٹریٹمنٹ کا سالانہ بجٹ میں سندھ حکومت نے آٹھ ارب کی اسکیم 36 ارب کی کردی۔ بلاول زرداری جواب دیںکہ کیا11سال میں آپ کے لوگوں نے حکومت کرنی نہیں سیکھی؟ کے فور (K4) منصوبے کا کل تخمینہ 25ارب روپے تھا جس میں سے طے شدہ نکات پر وفاق نے نصف کے وعدے کے مطابق اب تک 12 ارب روپے دے دیئے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے اپنے حصے کی نصف رقم اس منصوبے پر نہیں دی۔منصوبہ پورا ہونے کی مدت تین سال تھی۔لوگ پانی کے مسئلے پر تنگ آئے ہوئے ہیں۔ خان صاحب کو اس شہر نے منتخب کیا تھا یہ شہر پانی لے کر رہے گا کراچی بغیر پانی کے جی نہیں سکتا ۔مراد علی شاہ کوآج تک اس عوام کی عزت کرنی نہیں آئی۔ پیر سائیں صاحب صوبہ چلانے کے لئے حکمت عملی چاہیے ہوتی ہے۔ اپنے حصے کے پیسے کیوں نہیں خرچ کرتے یہ کراچی کی نہیں پوری سندھ کی اسکیمیں ہیں ۔کل 14 اسکیمیں ہیں جس میں سے آٹھ اسکیمیں ایسی ہیں جس پر صفر خرچ ہوا ہے۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف کیس دائر کیا گیا ہے، کیا وہ نام صاف کیے بغیر اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنا چاہیں گے؟ علیم خان کے خلاف انکوائری شروع ہوئی تو انھوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔

تحریک انصاف سندھ

مزید : علاقائی


loading...