نیوزی لینڈ :بین المذاہب ہم آہنگی سائیکل ریس اور پولیس کا افطار ڈنر
کرائسٹ چرچ،آکلینڈ (این این آئی)کرائسٹ چرچ کی کی دومساجد پر حملے میں شہید ہونےوالوں کی یادمیں ایک انٹرفیتھ سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا ، سائیکل ریس مسجد النور کے سامنے واقع ہیگلے پارک سے شروع ہو کر آٹھ مختلف مذہبی مقامات سے ہوتے ہوئے لنوڈ روڈ پر واقع مسجد پر اختتام پذیر ہوئی،ریس کا افتتاح مسجد النور میں شہید ہونیوالی حسنہ کے خاوند فرید احمد نے کیا ،ٹانگوں سے محروم فرید احمد نے 100میٹر سائیکل ریس کو لیڈکرتے ہوئے افتتاح کیا،ریس میں 200سے زائد مقامی سائیکلسٹ نے شرکت کی،ریس کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا سائیکل ریس کے شرکاءنے اڑھائی کلومیٹر فاصلے پر مشتمل ریس میں آٹھ مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کیا ۔دریں اثنانیوزی لینڈ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے لیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ،جس میں آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مانو تو پولیس اسٹیشن میں دئے گئے افطار ڈنر کا مقصد نیوزی لینڈ پولیس اورمسلمانوں کے درمیان مضبوط تعلق پید ا کر نا ہے ،مانو تو کاﺅنٹی کے ڈسٹرکٹ کمانڈر جیل راجرز نے پولیس اسٹیشن میں مسلمانوں کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کیوی پولیس ہر سال مسلمانوں کے مقدس ماہ میں افطار ڈنر کا اہتمام کرتی ہے جس کا مقصد پولیس اورمسلمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کر نا ہے
سائیکل ریس