حکومت کا غیر منتخب نمائندوں کو شامل کرنا غیر جمہوری ہونے کا ثبوت ، عبدالقادر بلوچ 

  حکومت کا غیر منتخب نمائندوں کو شامل کرنا غیر جمہوری ہونے کا ثبوت ، ...

  



کوئٹہ ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے نیازی حکومت نے غیر منتخب نمائندوں کو حکومت میں شامل کر کے غیر جمہوری ہونے کا ثبوت دے دیا مسلم لیگ(ن)نے وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا اورعید کے بعدتمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت کے خلاف لائحہ عمل طے کرینگے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام متاثر ہونگے موجودہ حکومت نا کام ہوچکی ہے اور تمام فیصلے حکومت کی بجائے آئی ایم ایف کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب ملک میں غیر جمہوری حکومت ہوگی تو ان کی فیصلے بھی غیر جمہوری ہونگے عوام کااعتماد اٹھ چکا ہے وفاقی حکومت خود فیصلے نہیں کرسکتے بلکہ آئی ایم ایف حکومتی فیصلے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تمام آئینی وقانونی حدیں پار کردی میرٹ کی باتیں کرنے والے موجودہ حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی اور حساس محکموں میں پسند اور نا پسند کی بنیاد پر غیر سنجیدہ افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے جس سے اداروں کونقصان پہنچے گا اپوزیشن جماعتیں نے متفقہ طور پر فیصلہ کر لیا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ڈالر آسمان کو چھو رہے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا حکومت چلانے کا طریقہ یہ نہیں ہے کہ سارا بوجھ عوام پر ڈالا جائے ہم سمجھتے ہیں کہ اگر حکومت ملک نہیں چلاسکتے تو پھر وہ ناکامی کا اعتراف کر کے عوام کو یہ بتا دے کہ انتخابات سے قبل جو دعوے اور وعدے کئے تھے وہ سب کے سب جھوٹ پر مبنی تھے نواز شریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا تھا اب موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت چلانا ان کی بس کی بات نہیں ہے اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد بھر پور احتجاجی تحریک چلائینگے نیازی حکومت نے غیر منتخب نمائندوں کو حکومت میں شامل کر کے غیر جمہوری ہونے کا ثبوت دے دیا مسلم لیگ(ن)نے وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا اورعید کے بعدتمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت کے خلاف لائحہ عمل طے کرینگے۔

عبدالقادر بلوچ

مزید : علاقائی