امریکی ویزے کیلئے درخواستگزار کو اب سوشل میڈیا کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی

امریکی ویزے کیلئے درخواستگزار کو اب سوشل میڈیا کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نئے قوانین کے مطابق امریکی ویزے کےلئے درخواست گزار کو اپنے سوشل میڈیا کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تمام افراد کو امریکی ویزے کےلئے سوشل میڈیا کی معلومات، پانچ برسوں سے زیر استعمال ای میل آئی ڈی اور فون نمبر درج کروانا پڑے گا۔کچھ سفارتکاروں اور سرکاری حکام کو نئے قوانین سے استثنیٰ حاصل ہوگاجب کہ امریکا میں ملازمت یا تعلیم کے حصول کےلئے آنےوالے افراد کو تمام معلومات فراہم کرنا لازم ہوں گی۔نئے قوانین کے اطلاق سے قبل گزشتہ برس تخمینہ لگایا گیا تھا کہ اس اقدام سے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر امریکا آنے والوں کی سکریننگ کے طریقہ کار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے میکانزم پر کام کیا جارہا ہے تاکہ امریکی شہریوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

سوشل میڈیا

مزید : علاقائی


loading...