امریکہ ایران سے غیر مشروط مذاکرات کےلئے تیا ر ہے، پومپیو 

  امریکہ ایران سے غیر مشروط مذاکرات کےلئے تیا ر ہے، پومپیو 

  



بیلینزونا (آن لائن )امریکہ نے اعلان کیا ہے وہ ایران کےساتھ کوئی شرط عائد کیے بغیر اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کےلئے تیار ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے سوئٹزرلینڈ کے شہر بیلینزونا میں سوئٹزر لینڈ کے وزیرِ خارجہ انگازیو کاسِس کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایران سے مذاکرات کی بات کی تاہم انہوں نے کہا امریکہ یہ دیکھنا چاہتا ہے ایران ایک معمول کے ملک کی طرح کا رویہ اختیار کر رہا ہے۔۔ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار کی صبح کہا تھا کہ ایران امریکہ سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے بشرطیکہ امریکہ ایران کی عزت کرے، لیکن ایران مذاکرت کسی دباو¿ میں آکر نہیں کرے گا۔جب مائیک پومپیو سے حسن روحانی کے بیان پر ردعمل پوچھا گیا تو بظاہر نرم لہجہ اختیار کرتے ہوئے مائک پومپیو نے کہا کہ 'ہم بغیر کسی شرط کے بات چیت کے لیے تیار ہیں، ہم اکٹھا بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔'تاہم انہوں نے حزب اللہ اور شامی حکومت کی مدد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کو مشرقِ و±سطیٰ میں مجرمانہ سرگرمیاں دوبارہ سے شروع کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔پومپیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تو کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔'ہم یقیناً بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں جب ایرانی یہ ثابت کردیں گے کہ وہ ایک عام قوم جیسا رویہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔'صدر ٹرمپ نے گزشتہ سوموار کہا تھا کہ وہ ایران سے بات چیت کے لیے مذاکرات کے میز پر بیٹھنے کےلیے تیار ہیں۔لیکن ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ہفتے بدھ کو کہا تھا کہ ایران امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا باوجود اس کے کہ حسن روحانی نے بات چیت کا اشارہ دیا تھا بشرطیکہ ایران سے پابندیاں ہٹا لی جائیں۔سوئٹزرلینڈ کے وزیرِ خارجہ کاسِس نے اس موقعہ پر کہا تھا کہ ایرانی عوام ایران پر پابندیوں کی وجہ سے تکلیف میں ہیں اور سوئٹزر لینڈ ایک غیر جانبدار ملک ہوتے ہوئے چاہتا ہے کہ ایرانی عوام کو انسانی بنیادوں پر ضروری اشیا خاص کر 'ادویات اور خوراک' مہیا کرنے کی اجازت ہونی چاہئیے۔انھوں نے کہا کہ ایران کو ان اشیا کو خریدنے کے لیے ادائیگیاں کرنی ہوں گی اور یہ ا±سی وقت ممکن ہے جب امریکہ بینکوں کو ایسی ادائگیاں کرنے کی اجازت دے گا۔کاسِس نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ امریکی جلد ہی اس مسئلے کو طے کرنے کے لیے'ممکنہ طور پر بہترین حل' پیش کرےگا

پومپیو

مزید : علاقائی