خانیوال ،زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچوں سمیت 8افرادبےہوش

خانیوال ،زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچوں سمیت 8افرادبےہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) خانیوال کے نواحی علاقے عباس نگر میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے اور 2 خواتین بے ہوش ہو گئیں جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔خانیوال میں غریب محنت کش کے بچوں کے کھانا کھاتے ہی طبعیت بگڑ گئی اور تمام گھر والے بے ہوش ہو گئے۔ اہل خانہ کے مطابق زہریلے چاولوں کے باعث بے ہوش ہونے والے بچوں میں دو بیٹیاں اور 5 بیٹے شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، متاثرہ بچوں میں سعدیہ، رضیہ، محمد علی، طاہر، شاہدہ، ارشد اور بچوں کی ماں شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچوں کا علاج جاری ہے۔خواتین کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے اور ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔
8افرادبےہوش

مزید :

علاقائی -