شوکت یوسفزئی مکمل طور پر اپنا ذہنی  توازن کھو چکے ہیں،سینیٹرروبینہ خالد

  شوکت یوسفزئی مکمل طور پر اپنا ذہنی  توازن کھو چکے ہیں،سینیٹرروبینہ خالد

  



پشاور(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنمائ سینٹر روبینہ خالد نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے شوکت یوسفزئی صاحب مکمل طور پر اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں، ابھی تو ان کے سیاست میں آنے کے دودھ کے دانت بھی نہیں گرے،سیاست کے نام پر چاپلوسی بند کردیں،سینٹر روبینہ خالد نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی محب الوطنی پر سوال اٹھانے والے یہ کون ہوتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے اپنی فوج کیساتھ کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیںشوکت یوسفزئی صاحب جیسے کٹھ پتلی ذہنیت والے پہلے اپنی کٹھ پتلی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں اور اپنے قیمتی مشورے اپنے”سلیکٹ“ پرائم منسٹر کو دیں

مزید : علاقائی


loading...