فیصل آباد ،مشتعل افراد کے ہاتھوں 6بچوں کا باپ قتل ،سلگتی سگریٹ سے معمر شخص زندہ جل گیا

  فیصل آباد ،مشتعل افراد کے ہاتھوں 6بچوں کا باپ قتل ،سلگتی سگریٹ سے معمر شخص ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آن لائن)سمندری کے چک نمبر 462گ ب میں مشتعل افراد نے چھریاں مار کر چھ بچوں کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،دوسرے ساتھی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ، آن لائن کوبتایاگیا ہے کہ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 462گ ب کے رہائشی جدعون اور شمعون مسیح کا اسی علاقے کے رہائشی ملزمان سورج ، پرنس مسیح وغیرہ کیساتھ کچھ دن پہلے بھی جھگڑا ہوا جس کی درخواست بھی جدعون نے دی رکھی تھی گزشتہ رات دوبارہ جھگڑا ہونے پر دونوں پارٹیوں نے ریسکیو 15پر کال بھی کی لیکن مشتعل ملزمان نے علی الصبح جدعون اور شمعون کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا ، جدعون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اسکے ساتھی شمعون کو الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرکے فرار ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
قتل


فیصل آباد(آن لائن)کمرے میں سلگتی سگریٹ سے ادھیڑ عمر شخص زندہ جل گیا، چائے گرنے سے دو کمسن بہنیں اور کچن میں کھانا بناتی ہوئی خاتون آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئی۔ ، آن لائن کے مطابق سمندری کے علاقہ469 گ ب کا رہائشی 60 سالہ سرور ولد فتح محمد گھر کے کمرے میں سگریٹ پی رہا تھا کہ سلگتی سگریٹ سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر مذکورہ شخص جھلس گیا جس کی حالت الائیڈ ہسپتال خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ لال مل چوک کے قریب رہائشی ظفر کی دوکمسن بیٹیاں 5 سالہ علیشاءاور 11 ماہ کی زینب اوپر گرم چائے گرنے سے جھلس گئیں۔ سندھیلیانوالی کی رہائشی 22 سالہ زیب النساءدختر محمد نواز گھر کے کچن میں کھانا بنا رہی تھی کہ اس دوران گیس لیکج کے باعث آگ بھڑکنے سے بری طرح جھلس گئی جھلسنے والوں کو ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔مزید براںملک پور سے اغواءہونیوالے تیرہ سالہ لڑکے کی تین روز بعد تشدد زدہ نعش برآمد ،جس کی شناخت غلام رضا ولد خدابخش کے نام سے ہوئی اغواءہونیوالے لڑکے کوملزمان نے انتیس مئی کو اغواءکیا تھا جسے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد نعش پاور لوم فیکٹری کی بیک سائیڈ پر پھینک دی ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی ،پولیس نے اغواءکے مقدمہ 464/19میں قتل کی دفعات کا اضافہ کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ، مذکورہ کیس کے تفتیشی آفیسر کاموقف ہے کہ بہت جلد قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا ۔
نعش بر آمد

مزید :

علاقائی -