غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹرکر کے  بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے  والے گروہ کا کارندہ گرفتار

 غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹرکر کے  بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے  والے گروہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم یونٹ نے غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹر کر کے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنےوالے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ایک کارروائی کے نتیجے میں ، موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ ڈیٹا چرا نے والے گروہ کا رکن گرفتارکیا گیا ہے۔ملزم پاسپورٹ ڈیٹا چرا کے غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹر کر کے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بیرون ملک سے آنےوالے مسافروں کا ریکارڈ حاصل کر کے انکے نام پر موبائل ڈیوائس رجسٹر کرتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق بیرونِ ملک سے آنیوالے مسافروں کا ڈیٹا چرانے کی شکایت سائبر کرائم سرکل کو پی ٹی اے اور ایف بی آر نے کی تھی،پی ٹی اے نے 1328 افراد کی فہرست بھی فراہم کی جن کا ڈیٹا استعمال ہوا۔ایف آئی اے کے مطابق ڈیفنس کراچی کی ایک ٹریول ایجنسی میں ویزے کیلئے جمع کرائے گئے پاسپورٹ سے ڈیٹا نکالا جاتاتھااور پاسپورٹ ڈیٹا چوری کر کے موبائل شاپ کے مالک کو دیا جاتا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم کے قبضے سے ہزاروں افراد کا ڈیٹا،پاسپورٹ،آئی ایم ای آئی نمبر اور جعلی ای میل آئی ڈیز ریکور کرلی گئیں ۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کیلیے کئی اہم شخصیات کا ڈیٹا بھی استعمال ہوا۔
کارندہ گرفتار

مزید :

علاقائی -