اپوزیشن کو چیلنج ،حکومت کے دس ماہ میں کرپشن کا ایک سکینڈل دکھادے،فیصل جاوید

  اپوزیشن کو چیلنج ،حکومت کے دس ماہ میں کرپشن کا ایک سکینڈل دکھادے،فیصل ...

  



لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اورقومی خزانہ لوٹنے والے احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت لوٹی گئی دولت واپس وطن لانے کیلئے مختلف ملکوں سے معاہدوں پر دستخط کررہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کسی بدعنوان کو ہرگز این آر او نہیں دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ حکومت کے دس ماہ میں کرپشن کا ایک سکینڈل بھی سامنے لا کر دکھائے لیکن اسے سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا۔ 

فیصل جاوید

مزید : علاقائی


loading...