اوپن یونیورسٹی آف چائنہ کو فرنیچر اور 100کمپیوٹر سیٹ موصول

     اوپن یونیورسٹی آف چائنہ کو فرنیچر اور 100کمپیوٹر سیٹ موصول

  



 اسلام آباد(آن لائن) اوپن یونیورسٹی آف چائنہ کے تعاون سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد اور ملتان کیمپس میں قائم چائنیز لنگوئج سینٹرجلد فعال ہوجائیں گے، اس حوالے سے اوپن یونیورسٹی آف چائنہ نے ٹیوٹوریل اور انفراسٹرکچرل سپورٹ کی فراہمی شروع کردی ہے ۔ انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد مجید کے مطابق چین اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ویڈیو کانفرنسنگ سامان ،فرنیچر اور 100عدد کمپیوٹر سیٹ موصول ہوگئے ہیں۔یہ تعاون اُس مفاہمت کی یاداشت کا حصہ ہے جو دونوں ممالک کی اوپن یونیورسٹیز کے مابین پاک چین اقتصادی راہداری)سی پیک(کو تعلیمی سپورٹ کی فراہمی کے لئے ہوا تھا۔ 

چینی سنٹر فعال

مزید : علاقائی