پشتون کارڈ کی سیاست ناقابل قبول ہے، محمود خان

    پشتون کارڈ کی سیاست ناقابل قبول ہے، محمود خان

  



پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پشتون کارڈ کی سیاست ناقابل قبول ہے، فوج، اداروں اور قوم کی قربانیوں سے قبائلی علاقوں میں امن آیا ہے۔وزیراعلی کے پی محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چند عناصر معصوم پشتون عوام کو مفادات کےلئے استعمال کررہے ہیں، عوام مذموم عزائم رکھنے والے چند عناصر سے محتاط رہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے عوام کی حقیقی نمائندہ ہے، وفاقی، صوبائی سطح پر پختون فیصلہ سازی میں شامل ہیں، سابق فاٹا سمیت صوبے کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ معصوم عوام کو استعمال کرنے والے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، 10 ماہ میں قبائلی عوام کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں، قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے این ایف سی ایوارڈ سے 3 فیصد مختص کیا ہے۔محمود خان نے کہا کہ لیویز، خاصہ دار فورس کے 28000 اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا، نوجوانوں کو سود سے پاک قرضے دئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی عزم کا ثبوت ہے کہ وہ ان اضلاع کی ترقی کا وعدہ پورا کرے گی، مفت صحت سہولیات کی فراہمی بھی حکومتی سپورٹ کا واضح ثبوت ہے۔

مزید : علاقائی


loading...