صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم 

  صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں کی گن پوائنٹ پر عیدی مہم جاری۔ پولیس نام نہاد ناکہ بندی تک محدود،ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی۔ موبائل فونز۔موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاﺅنی میں ڈاکو گھر میں گھس کر کے توفیق اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ 20ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔نشتر کالونی میں ڈاکو گھر میں گھس کر اجمل اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سمن آباد میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکو شفیق احمد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، گرین ٹاون میں مسلح ڈاکو ذوالفقار اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 45ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، راوی روڈ کے علاقے ڈاکو احسن اور فیملی سے1لاکھ 20ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ۔جوہر ٹاﺅن میں ڈاکو فیصل اور فیملی سے 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ برکی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اسحاق سے 60ہزار اور موبائل فون۔ ریس کورس سے ڈاکو ستار حسین سے43ہزار نقدی اور موبائل فون۔ قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں سرور سے ڈاکو گن پوائنٹ پر24ہزار نقدی اور موبائل فون۔ کوٹ لکھپت سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نذیرسے 35ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مغلپورہ اور ہنجروال سے گاڑیاں اور اسلام پورہ۔مناواں اور ملت پارک کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -