غازی آباد ،ڈاکوﺅں نے دکان کے ملازم کو مزحمت پر قتل کردیا

 غازی آباد ،ڈاکوﺅں نے دکان کے ملازم کو مزحمت پر قتل کردیا

  



لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں عید قریب آتے ہی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا غازی آباد ڈیکوریشن کی دکان پر ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ملازم موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ڈاکوو¿ں نے مزاحمت پر 60 سالہ ارشاد کو پستول کے بٹ مار مار کر ہلاک کردیا ۔ ڈاکو 30 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ہلاک 

ہونے والا 60 سالہ ارشاد گجرات کا رہائشی اور ڈیکوریشن کی دکان پر ملازم تھا۔ پولیس نے نعش کو شالیمار ہسپتال سے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بتایا ہے کہ ارشاد کوتشدد کے باعث ہارٹ اٹیک ہوا ۔

مزاحمت قتل

مزید : علاقائی