ریسکیو 1122 ، وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم بہتر بنانے کیلئے جدید اینڈرائیڈ سیٹ فراہم

ریسکیو 1122 ، وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم بہتر بنانے کیلئے جدید اینڈرائیڈ سیٹ ...

  



 لاہور(کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 کا وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم بہتر بنانے کے لیے جدید اینڈرائیڈ سیٹ فراہم کردیئے گئے، سیف سٹی سسٹم سے منسلک جدید وائرلیس سیٹ وڈیوکال کےساتھ نیویگیشن کی سہولت بھی رکھتے ہیں ترجمان ریسکیو 1122 کےمطابق سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے پہلے مرحلے میں 300 سیٹ مہیا کیے گئے ہیں، نئے وائرلیس سیٹ سیف سٹی کے نیٹ ورک سے منسلک ہیں جوبہتر کوریج ہونے کے باعث صاف آواز، وڈیو کال اور نیویگیشن جیسے جدید فیچررکھتے ہیں، نئے وائر لیس سیٹ ایمبولینس اورایمرجنسی وہیکلزپر موجود ہوں گے۔ترجمان کے مطابق نئے سیٹ ملنے سے ریسکیو کوکمیونیکیشن سسٹم بہتر ہونے کے ساتھ مانیٹرنگ میں بھی مدد ملے گی۔

، ریسکیوکو ملنے والے سیٹ کی قیمت 3 سے5 لاکھ فی کس ہے۔

مزید : علاقائی


loading...