پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار  کارکردگی رپورٹ جاری 

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار  کارکردگی رپورٹ جاری 

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔ پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر مجاہد سکواڈ کے 228 پولیس اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راﺅنڈ فائر کروائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔ 80 سے زائد لیڈیز اہلکاروںنے روزانہ کی بنیاد پر مختلف کورٹس، مذہبی مقامات،اسٹیٹ بینک اور دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دی۔

 یوم شہادت حضرت علیؓ، آمد چینی نائب صدر، پیشی علیم خان، حمزہ شہباز شریف اور سرچ آپریشن سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1600 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ احتجاج کے مختلف مواقع پر اینٹی رائٹ فورس نے61280 افراد کو پرُامن طریقے سے منتشر کیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران اینٹی رائٹ فورس کی 80 سے زائد ریزرو روانہ کی گئی۔ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 3732 اور بیرون اضلاعی 31 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔ پولیس کا رویہ مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس کانسٹیبلان کے لئے ماہر نفسیات اور تجربہ کار لیکچرارز کی زیر نگرانی کورس کا فیز 3 جاریہے جس میں اب تک 3670 کانسٹیبلان کو کورس کروایا جاچکا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...