نشتر کالونی ،زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد5ہوگئی

نشتر کالونی ،زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد5ہوگئی

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں5 ہوگئی۔لاہور میں نشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاو¿ن کے رہائشی گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح دوست تھے، گزشتہ روز ایک ساتھ شراب پی کر اور اپنے گھروں کو چلے گئے، جہاں ان کی حالت بگڑ گئی، پانچوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 25 سال سے 32 سال کے درمیان ہے۔واقعے کا مقدمہ ہلاک ہونے والے گل زمان کے والد مقصود مسیح کے بیان پر ملزمان صابر اور راجہ مسیح کے خلاف درج کیا گیا ۔ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شراب فراہم کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...