وارڈنز پر تشدد کرنےوالا نائب چیئرمین یوسی ساتھیوں سمیت گرفتار 

وارڈنز پر تشدد کرنےوالا نائب چیئرمین یوسی ساتھیوں سمیت گرفتار 

  



لاہور(کرائم رپورٹر)وارڈنز پر تشدد کرنے والے نائب چیئرمین یوسی 66 عمران کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا،ملزمان حوالات میں بند، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ورکشاپ چوک سگیاں کے قریب وارڈن نوید نے قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سواروں کو روکا، موٹرسائیکلسٹ نے کاغذات دینے سے انکاری کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو روڈ کے درمیان کھڑا کر دیا،موٹرسائیکلسٹ نے وارڈنز کے ساتھ گالم گلوچ کرنا شروع کردی، ملزمان کو مقامی پولیس کی مدد سے تھانہ اسلام پورہ منتقل، مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان نائب چیئرمین یو سی 66 کے سگھے رشتہ دار تھے، اسی اثنا میں مقدمہ درج ہونے کی رنجش میں نائب چیئرمین یو سی 66 عمران اپنے دس پندرہ ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ چوک میں آکر وارڈنز پر حملہ آور ہو گیا،یوسی چیئرمین عمران نے ساتھیوں کے۔ہمراہ وارڈنز کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے وارڈنز کو دوبارہ تشدد کا نشانہ بنانے والوں کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا ،ملزمان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں ایف آئی آر نمبری 825،826 درج کئے گئے۔،کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،وردی کی عزت نہ کرنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے۔

مزید : علاقائی