رائےونڈ ، نوجوان نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی
لاہور(کرائم رپورٹر )رائےونڈ سٹی کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے بائی پاس نجی فیکٹری میں قائم فیکٹری ورکرز کالونی میں رہائش پذیر 22 سالہ نوجوان علی رضا فیکٹری کالونی میں گلے میں پھند ہ ڈال کر پنکھے سے جھول گیا علی رضا فیکٹری میں لکڑی کا کام کرتا تھا اطلاع ملنے پر رائےونڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی ہے یا قتل اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔