کوٹ لکھپت ، نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا 

کوٹ لکھپت ، نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا 

  



 لاہور( کرائم رپورٹر ) کوٹ لکھپت کے علاقے میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے کوٹ لکھپت کے علاقے عوامی کالونی میں 55 سالہ رفیق ولد منشی کو نامعلوم نوجوان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر کے فرار ہوگیازخمی رفیق کو تشویشناک حالت ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پرپولیس کی فرانزک ٹیمیں موقع پر شواہد جمع کر کے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتول کے بھائی بشیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہے۔ جبکہ CCTV کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...