عید الفطر پر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

عید الفطر پر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  



  لاہور(سٹی رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے عید پر ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے کریک ڈان کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے عید الفطر سے قبل ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، سی ٹی او نے 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کی موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ کو 3 دن کے لئے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت کی گی ہے، سی ٹی او کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کارروائی کروانے کی ہدایت کر دی18 سال سے کم عمر اور ون ویلرز کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی34  پٹرولنگ افسران تعینات،  دوسری طرف سی ٹی او کی والدین سے ذمہ دارای کا مظاہرہ کرنے کی اپیل ہے۔اورکہا گیا ہے کہ اپنے کم بچوں کو بالکل بھی گاڑیوں پر سڑکوں پر آنے نہ دیں کیونکہ کم ڈرائیورز کی ٹریفک قوانین سے لاعلمی کی وجہ سے حاثات میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...