مسلم لیگ(ن) کا حکومت گرانے کا بیان دیوانے کا خواب ہے،مسرت چیمہ

مسلم لیگ(ن) کا حکومت گرانے کا بیان دیوانے کا خواب ہے،مسرت چیمہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ مسلم لیگ (ن)موجودہ حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کے ساتھ اپنی کرپشن کا بھی ذکر کرتی  انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا حکومت گرانے کا بیا ن دیوانے کا خواب ہے۔

ایسے بیانات احتساب کے جاری عمل کو روکنے کیلئے دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے جسے حکومت کسی خاطر میں نہیں لائے گی اور احتساب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑی مسلم لیگ (ن) نے موجودہ حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی پر تو وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ اپنے تین دہائیوں سے زائد کے د وراقتدار کے کرتوتوں سے بھی عوام کو آگاہ کرتے جس کی وجہ سے آج ملک شدید مالی بحران اور مشکلات کا شکار ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اصل چہرے عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں اور دونوں جماعتیں اپنی سیاسی بقاء کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...