عوام کی حکومت سے تمام توقعات دم توڑ چکی ہیں،عزیز الرحمن چن

  عوام کی حکومت سے تمام توقعات دم توڑ چکی ہیں،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ چکی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ایسے حالات میں عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہی ہیں کیونکہ انہیں بلاول بھٹو کے علاوہ اور کوئی لیڈر نظر نہیں آ رہا جو اُن کو اس بے یقینی کی صورت حال سے نجات دلا سکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے زکوۃ اور صدقات اکٹھے کرنے والے عمراں خاں ابھی تک پوری دنیا سے قرضے حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں حکومت کی طرف سے ملکی اور عوام مسائل حل کرنے کے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں عوام تحریک انصاف کی حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

 اور عید کے بعد بڑی تحریک چلائے گی تاکہ حکومت عوام کے مسائل کی طرف توجہ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...