نئے پاکستان میں آئی ایم ایف اور مہنگائی کا راج ہے،شہباز علی

نئے پاکستان میں آئی ایم ایف اور مہنگائی کا راج ہے،شہباز علی

  



لاہور(پ ر)قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں آئی ایم ایف اور مہنگائی کا راج ہے تحریک انصاف حکومت کے10ماہ میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 27 فیصد کمی ہوئی،مہنگائی بڑھ کر7.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے،پٹرول کی قیمت میں 23 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں 24فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 5 فیصد، بجلی کی قیمتوں میں 20 فیصد جبکہ گیس کی قیمت میں 143فیصد اضافہ ہواہے۔ابھی عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا ہے جبکہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی آئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...