مسئلہ فلسطین جتنا فلسطینیوں کا ہے اتنا  ہمارا بھی ہے، چوہدری محمد سرور

  مسئلہ فلسطین جتنا فلسطینیوں کا ہے اتنا  ہمارا بھی ہے، چوہدری محمد سرور

  



لاہور(سٹی رپورٹر)قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیر اہتمام خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں یوم القدس اور نزول قرآن کی مناسبت سے ایک روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایران سے خصوصی طور پرآئے ہوئے قاریوں نے شرکت کی اور کلام الٰہی کے منفرد انداز سے محفل کے شرکا پر قرآنی سرور طاری کردیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورتھے۔ اس کے علاوہ عبدالغفارعزیز  امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان، مولاناعاصم مخدوم، چیئرمین کل علما مسالک بورڈ، میاں عمران مسعود سابق و زیر تعلیم، مولانا شاہد حسین نقوی،آغا مبارک موسوی،  لعل مہدی خان،مفتی فہیم التھانوی جامعہ اشرفیہ،مولانا شعیب الرحمان،علامہ مفتی شبیر انجم،پیر معصوم حسین شاہ نقوی، نے شرکت کی۔گورنر پنچاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین جتنا فلسطینیوں کا ھے اتنا ہی ہمارا  بھی ہے اس  کے لئے ہم سب مسلمانوں کو چاہیے کہ مل کر جدوجہد کریں۔ایران کے خلاف سازشوں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ہم اس بارے میں اچھا چاہتے ہیں۔اور تحریک انصاف کی حکومت اس بارے میں اچھی کوشش کر رہی ہے۔قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کا موقف تمام کمیونٹی اور بین الاقوامی آرگنائزیشنز میں صیہونستی رڑیم کے مقابلے میں فلسطین کی حمایت ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ 40 سال سے ایران کو مٹانے کی ناکام کوشش کر کرہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1