انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پرچہ انگریزی، لاہور بورڈکل کھلا رہے گا

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پرچہ انگریزی، لاہور بورڈکل کھلا رہے گا

  



لاہور(سٹی رپورٹر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے انگریزی لازمی پرچہ کے انعقاد کی بِنا پرکل لاہور بورڈ کْھلا رہے گااور تمام سٹاف ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔ ایک بیان میں اْنہوں نے کہا کہ 04جون کو انگریزی لازمی (پرچہ ون) کے امتحان میں شریک تمام طالب علموں کو نئی رول نمبر سلپس ارسال کر دی گئی ہیں۔ نئی رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں طالب علم پْرانی رول نمبر سلپ کے ساتھ بھی امتحان میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ لاہور بورڈ کی جانب سے دفتر کی ویب سائٹ پر بھی نئی رول نمبر سلپس اَپ لوڈ کی جا چْکی ہیں۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ 04جون کے امتحان کے شفاف اِنعقاد کے لئے تمام انتظامات بھی مکمل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...