آنے والا دور درود پاکؐ والوں کا ہو گا،عمیر اقبا ل ڈوگر
لاہور(پ ر) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے جوائنٹ سیکریڑی عمیر اقبال ڈوگر نے کہا ہے کہ یا رسول اللہ کہنے والے اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔ آنے والا دور درود والوں کا ہو گا۔محبت رسول کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے۔ مغربی قوتیں جذبہ عشق رسول کو سرد کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔
پنجاب عاملہ کے ممبر محمد اکرم رضوی نے کہا منافقت اور مادیت پرستی نے ضمیروں کو کالا کر دیا ہے۔ پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اہل حق متحد ہو کر اسلام و پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام ضلع قصور کے زیر اہتمام سالانہ افطار ڈنراور تربیتی نشست کی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت ناظم ضلع قصور ملک خرم شہزاد نے کی جبکہ مہمان خصوصی مصطفائی تحریک کے صدر عرفان نواز ڈوگر،محمد اسلم بھٹی،چوہدری امجد حبیب ایڈووکیٹ،شیخ اشرف علی راجہ اور دیگر تھے۔ناظم ضلع ملک خرم شہزاد نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا تاجدار ختم نبوت کی محبت کو ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری عقیدتوں کا مرکز و محور گنبد خضری کا مکیں ہے۔مسلمانوں کے جسموں سے روح محمد نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن امت میں عشق رسول کا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑ سکتا۔ناظم لاہور ڈوثیرن اشتیاق احمد بھٹی نے کہا پاک سر زمین پر سیکولر ازم کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔پاکستان کی سالمیت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ پاک وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر کرنا ہو گی۔ناظم پروگرام محمد احمد فریدی نے کہا بانیان پاکستان کے فکری وارثین بقائے پاکستان کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔ تعمیر وطن کے لئے محب وطن قوتیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال لیں۔ پاکستان اس وقت نازک صورت حال سے دوچار ہے۔ استحکام وطن کے لئے مشائخ کا اتحاد ضروری ہے۔ صوفیاء کی خانقاہیں امن و محبت کے مراکز ہیں جہاں سے انسان دوستی کا پیغام عام کیا جاتا ہے۔تقریب سے ابرار بابر،عبدالمجید جامی،عمران ساجد کلس،اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔۔۔