ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو ختم کرنے کی طرفاہم قدم ہے،گل محمد مرزا

ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو ختم کرنے کی طرفاہم قدم ہے،گل محمد مرزا

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم حکومت کی طرف سے ملک کے ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور پاکستان سے کالے دھن کو ختم کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔ لوگ معمولی ٹیکس ادا کر کے اندرون ملک اور بیرون ملک اثاثہ جات کو ریگولر کرواسکتے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد ریونیو بڑھانا نہیں بلکہ ملکی معیشت کو ریگولرائز کرنا ہے، جسکے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔۔ انھوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سالانہ 12لاکھ آمدنی والے افراد کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا تھا جسے آمدہ بجٹ میں برقرار رکھا جائے۔

 کیونکہ روپے کی قدر میں کمی اور دیگر عوامل نے عوام کی قوت خرید کو کم کر دیا ہے۔ امید ہے کہ حکومتی اقدامات سے تجارتی سیکٹر کو کو ریگولرائز کرنے میں مدد ملے گی اور معیشت کے اس بڑے شعبے میں قانونی طور پر سرمایہ کاری کے راستے کھلیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1