وزیر اعظم کی اوآئی سی میں تقریرامت کی امنگوں کے عین مطابق تھی،سعدیہ سہیل

  وزیر اعظم کی اوآئی سی میں تقریرامت کی امنگوں کے عین مطابق تھی،سعدیہ سہیل

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی او آئی سی کے اجلاس میں تقریر مسلم امہ کی امنگوں کے عین مطابق تھی ٹھوس موقف کی وجہ سے عمران خان نے دنیا کے تمام مسلمانوں کے دل جیت لئے اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسلامی حمیت سے بھرپور تقریر نے دنیا کے مسلمانوں کے دل موہ لئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی کے اجلاس میں اپنی تقریر میں درد مندانہ اور جذباتی اندز میں مسلمانوں کی بے بسی کی تصویر کھینچی اور او آئی سی سے اسلامو فوبیا اور حرمت رسول اللہ کے حوالے سے زیادہ موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی اپیل کی ہے جو کہ قابل تحسین موقف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...