حکمرانوں کا عید پر پٹرول بم گرانا معاشی دہشت گردی ہے،پرویز ملک

حکمرانوں کا عید پر پٹرول بم گرانا معاشی دہشت گردی ہے،پرویز ملک

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک پرویز جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکمرانوں کا عید پر پٹرول بم گرانا معاشی دہشت گردی ہے،دنیا بھر میں پٹرول سستا ہو رہا ہے‘ پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز پارٹی آفس میں سید توصیف شاہ، عرفان الحسن بھٹی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عملی طورپر ناکام ہوچکی ہے۔ نیا پاکستان معاشی اور اقتصادی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، نالائق اور نا اہل اور ووٹ چور حکومت عوام پہ مسلط ہے ہر روز بری خبر سننے کو ملتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں روپے کی قدر میں اتنی کمی اس سے قبل نہیں ہوئی۔

،، سلیکٹڈ حکومت کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے۔ وزیرخزانہ بتائیں نیا کاروبار کرنے والا کیسے کاروبار کرے گا۔اگر یہ حکومت 5 سال رہی تو ملکی قرض 50 ہزار ارب تک پہنچ جائے گا۔ بینکوں کا ڈیفالٹ بڑھ جائیگا،لوگ بیروزگار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ ناکام بنادیں گے جعلی وزیراعظم کو اب بوریا بستر لپیٹنا ہوگا، ڈو مور کا مطالبہ نہ ماننے پر چیئرمین نیب کونشانہ بنایا گیا، چوری کے مینڈیٹ سے بننے والے وزیر اعظم نیازی کی حکومت  نا اہل ترین ہے، چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی، روزگار اور گھر چاہیے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے نالائق حکمرانوں کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، عمران خان جنہیں چور کہہ رہے ہیں ان کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو اب 12 فیصد ہوگئی ہے'عمران صاحب کیوں ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرتے ہیں،نیازی کی زبان، نااہلی اور نالائقی سے ملکی معیشت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...