تاجر اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،ہارون عمران

  تاجر اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،ہارون عمران

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ تاجر برادری اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ یہ نہ صرف ملک بلکہ ان کے اپنے بہترین مفاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم پوشیدہ اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سکیم کے تحت 30جون 2019تک کے غیر ظاہر شدہ اثاثے انتہائی کم ٹیکس ریٹ پر ظاہر کئے جا سکتے ہیں۔

  30جون 2019کے بعد سخت قوانین آئیں گے لہذا کاروباری برادری مقررہ وقت کے اندر ان سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی رہنمائی کیلئے جگہ جگہ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ تاجروں نے ہمیشہ ٹیکس نیٹ میں وسعت اور ٹیکس ریٹ کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ اس سکیم سے مطلوبہ نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدگی اور ذمہ داری سے ٹیکسز کی اداکرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کاروباری برادری حکومت کے اس مثبت قدم سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1