پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے،ملک نعیم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے،ملک نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر ملک نعیم نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی میں ہو شربا اضافہ کر دیا ہے جو کہ عوام کیلئے نا قابل برداشت ہے لہذا حکومت عوام کی مشکلات کا نوٹس لے اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔ حکومت پہلے ہی پیٹرول پر 12فیصد اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کو 8روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 18روپے فی لیٹر اور پیٹرول پر 10روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 14روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کی لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔
جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کاروباری اداروں کی بقا کو مشکل میں ڈال دیا ہے جو معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے حکومت غیر ضروری اخراجات پر قابو پائے۔