مخلوق خدا کی بے لوث خدمت  ہمارا مشن ہے،پیر شفیق گیلانی

  مخلوق خدا کی بے لوث خدمت  ہمارا مشن ہے،پیر شفیق گیلانی

  



لاہور(سٹی رپورٹر)جامع مسجد یارسول اللہ ؐ مون مارکیٹ گلشن راوی میں عرصہ 31سال سے مخیر حضرات کے تعاون سے یکم رمضان سے تیس رمضان تک افطاری کا انتظام کیا جارہا ہے جس میں روزانہ تین سے چار ہزار افراد افطاری کرتے ہیں،افطاری کے منتظم اعلیٰ پیر محمد شفیق گیلانی نقشبندی  نے کہا ہے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں مخلوق خدا کی خدمت ہمارا اولین مشن ہے،رمضان نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے اس لئے مخیر حضرات کے تعاون سے پچھلی تین دہائیوں سے ہم روزہ داروں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں کیونکہ ارشاد نبوی ہے کہ روزہ دار کو افطار کروانے والے کو بھی روزہ دار جتنا ثواب ملتا ہے۔

 جبکہ روزہ دار کے ثواب میں بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوتی ہے

پیر شفیق

مزید : میٹروپولیٹن 1