متحدہ اپوزیشن ریاست کے ساتھ سیاست نہ کرے،ہیومن رائٹس موومنٹ

متحدہ اپوزیشن ریاست کے ساتھ سیاست نہ کرے،ہیومن رائٹس موومنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)  انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی،شیخ طلال امجد،تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز ، صدرنیویارک محمدجمیل گوندلنے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن ریاست کے ساتھ سیاست نہ کرے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا مادروطن کے شہیدوں، جانبازوں، محافظوں اورسرفروشوں کی بجائے وطن دشمن عناصر کے ساتھ اظہاریکجہتی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔بیرونی آقاؤں کے اشاروں پرملک میں پرتشدد کاروائیاں کرنیوالے عناصر کو ایوانوں نہیں زندانوں میں ہوناچاہئے۔پاک فوج کے دشمن ناپاک عناصر پاک سرزمین پربوجھ ہیں،ان کاوجودناقابل برداشت ہے۔


عدالت عظمیٰ کے ججوں کیخلاف حالیہ ریفرنس ایک آئینی اقدام ہے،ماضی میں بھی ریفرنس دائرہوتے رہے ہیں تواس بار اپوزیشن رہنماؤں کے پیٹ میں مروڑکیوں اٹھ رہے ہیں۔ماضی میں عدالت عظمیٰ پرحملے میں ملوث جماعت کا عدلیہ کے ساتھ اظہاریکجہتی محض سیاست اورمنافقت ہے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان،محمدرضاایڈووکیٹ،ناصرقریشی،شیخ طلال امجد،سرفرازنیازی اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ اس ایشوپرمتحدہ اپوزیشن والے اپنے منفی بیانات سے ریاست کوبلیک میل نہیں کرسکتے۔سیاست اورعدالت کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن ریاست اوراس کامتفقہ آئین زیادہ اہم اورمقدم ہے۔