بچوں کی موت دلخراش واقعہ،حکمران مجرمانہ غفلت کے ذمہ دارہیں،مریم نواز

بچوں کی موت دلخراش واقعہ،حکمران مجرمانہ غفلت کے ذمہ دارہیں،مریم نواز

  



لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ساہیوال کے ہسپتال میں پانچ نومولود بچوں کی موت دل ہلا دینے والا واقعہ ظلم ہے جس کا سبب مجرمانہ غفلت ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہاکہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل نا اہل حکمرانوں کو کوئی جھنجھوڑے اور بتائے کہ ساہیوال کے ہسپتال میں ہونیوالی اموات کے ذمہ داروہ ہیں اور اس غفلت کا جواب ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری خرچ پر عمرہ میں مصروف جعلی حکمرانوں کو اس وقت دلخراش واقعے پر یہاں موجود ہونا چاہیے تھا،کہا جارہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ سے کہیں زیاد ہے مگر چھپایا جارہا ہے۔ کیا حکمرانوں کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے؟اگر ہے تو آپ کا احساس کہاں سویا ہوا ہے؟۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول


loading...