ساہیوال بچوں کی اموات،پیپلز پارٹی کا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ساہیوال بچوں کی اموات،پیپلز پارٹی کا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

  



اسلام آباد (این این آئی)ساہیوال چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی اموات کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ ساہیوال چلڈرن اسپتال میں بچوں کی اموات کا معاملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی اموات نے پنجاب حکومت کی کارکرگی کا پول کھول دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ واقعہ سے ثابت ہوگیا کہ صحت سے متعلق حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چوبیس گھنٹوں میں آٹھ بچوں کی اموات نے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت صحت سے متعلق اپنے جھوٹے وعدوں پر عوام سے معافی مانگے۔ نیر بخاری نے کہاکہ بچوں کی اموات کے معاملے کی تحقیقات کر کہ ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے۔

پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ اول


loading...