ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں رانا وسیم یوسف کو کامیاب کرائیں گے،وکلاء

ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں رانا وسیم یوسف کو کامیاب کرائیں گے،وکلاء

  



لاہور(پ ر)رانا وسیم یوسف خاں امید وار برائے  فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے حمایتی وکلاء کے اعزاز میں ایک پروقارافطار ڈنر کا اہتمام کیا اس موقع پر لاہور، فیروزوالا، ننکانہ صاحب،شیخوپورہ گوجرانوالہ اور  نوشہرہ ورکاں ودیگر علاقوں سے وکلاء حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور تمام وکلاء حضرات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رانا وسیم یوسف خاں ایک محنتی، دیانتدار،محب وطن اور وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں ان کی سلیکشن سے بار اور بینچ کا تعلق مضبوط ہو گا اور یہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بار کی بہتری کے لیے دن رات کام کریں گے اس موقع پر مختلف شہروں سے آئے ہوئے سینئر وکلاء نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ عید الفطر کے بعد رانا وسیم یوسف خان کے ساتھ مل کر بھر پور مہم چلائی جائے گی۔

سینئر اور نوجوان وکلاء کی حمایت سے انشاء اللہ رانا وسیم یوسف خان کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1